ابنا: ذرائع کے مطابق مصر میں حکمران فوجی انتظامیہ نےایک ایسے قانون میں ترمیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت گزشتہ دس سالوں کے دوران حکومت میں شامل افراد صدراتی انتخاب نہیں لڑ سکیں گے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد مصر کے سابق وزیرِ اعظم احمد شفیق بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
اس سے پہلے مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں انٹیلجنس کے سربراہ عمر سلیمان، اخوان المسلمین کے امیدوارخیرات الشاطر اور سلفی رہنما اسماعیل ابو حازم پہلے ہی نا اہل قرار دیے جا چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے قانون میں کی جانے والی ترمیم جمعرات کو شائع ہو سکتی ہے جب انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کیا جائے گا۔.......
/169